خوست: (دنیا نیوز) افغان صوبے خوست میں ووٹر رجسٹریشن کیمپ پر ہونے والے دھماکے میں کم سے کم بارہ افراد جاں بحق اور تیس سے زائد زخمی ہوگئے، افغان حکام کے مطابق بم عارضی کیمپ کے اندر نصب کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق افغان صوبے خوست میں ووٹر رجسٹریشن آفس میں دھماکہ ہوا۔ دھماکے میں 12افراد جاں بحق جبکہ 33 زخمی ہوئے ہیں۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
افغان حکام کے مطابق رجسٹریشن کے لیے قائم عارضی کیمپ میں بم نصب کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی کابل میں ایک ووٹر رجسٹریشن آفس میں خودکش دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 60 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ جس کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔