لاہور: (دنیا نیوز) مہاتیر محمد نے بانوے سال کی عمر میں ایک بار پھر ملائیشیا کے وزیرا عظم کے طور پر حلف اٹھا کر معمر ترین وزیر اعظم ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ ساٹھ سال سے حکمران جماعت arisan Nasionalکو الائنس آف ہوپ نے شکست سے دو چار کر دیا۔
ملائیشیا میں ایک نئی تاریخ رقم ہو گئی۔ بانوے سالہ مہاتیر محمد نے ایک بار پھر وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا کر دنیا کے معمر ترین وزیر اعظم کا اعزاز حاصل کر لیا۔ مہاتیر محمد حلف اٹھانے کے لیے شاہی محل پہنچے تو ان کے حامی جھنڈے لہرا کر اور ان کے حق میں نعرے بازی کر کے جشن مناتے رہے۔ گزشتہ روز منعقدہ انتخابات میں الائنس آف ہوپ نے 115 نشستوں میں کامیابی حاصل کر کے 60 برس سے برسر اقتدارBarisan Nasionalالائنس پر فیصلہ کن برتری حاصل کر لی تھی۔ کامیابی کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ وہ جیل میں قید اپوزیشن رہنماء انوار ابراہیم کو بادشاہ سے معافی دلائیں گے ، اور رہائی کے بعد وزارت عظمیٰ انوار ابراہیم کے حوالے کریں گے۔