لاہور: (دنیا نیوز) کینیا میں کئی ہفتوں سے جاری تیز بارشوں کے بعد ڈیم ٹوٹ گیا، 32 افراد سیلابی ریلے میں بہہ کر ہلاک ہوگئے۔
ڈیم ٹوٹنے سے دو گاؤں زیر آب آ گئ ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیس افراد کی لاشیں نکالی گئیں ہیں جبکہ انتالیس افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ مشرقی افریقہ کے کئی ممالک کو گزشتہ دو ماہ سے طوفانی بارشوں کا سامنا ہے ۔اعدادو شمار کے مطابق ایک سو بتیس افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ بتیس ممالک سے دولاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔