ایران نے گولن ہائٹس پر راکٹ داغنے کی تردید کر دی

Last Updated On 11 May,2018 07:20 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق اسرائیل نے شام میں کارروائی کے لیے بہانہ تراشا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی کا کہنا تھا کہ ایران پر گولن ہائٹس پر راکٹ داغنے کے الزامات بے بنیاد ہیں، اسرائیل نے خود ساختہ کہانی کو ایک خودمختار ملک پر حملے کے لیے جواز بنایا۔ انہوں نے شام پر اسرائیلی میزائیل حملوں کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔