امریکا: ہوائی کے آتش فشاں سے زہریلی گیس اخراج میں تیزی، ریڈ الرٹ جاری

Last Updated On 11 May,2018 09:15 am

ہوائی: (دنیا نیوز) امریکی ریاست ہوائی میں آتش فشاں سے زہریلی گیس کے اخراج میں تیزی آ گئی، آتش فشاں 8 روز سے لاوا خارج کر رہا ہے، حکام نے علاقہ مکیںوں‌کو نقل مکانی کی ہدایت دیتے ہوئے ریڈ الرٹ جاری کر دیا۔

ہوائی کے علاقے بگ آئی لینڈ میں واقع آتش فشاں کیلوا گزشتہ جمعرات سے لاوا اور گیس خارج کر رہا ہے، گیس کے اخراج میں تیزی آنے پر حکام نے لوگوں سے بگ آئی لینڈ سے نکل جانے کی اپیل کی ہے، حکام نے لوگوں کے فون پر پیغام دیا ہے کہ سلفر ڈائی آکسائڈ کے اخراج میں تیزی آ گئی، زہریلی گیس میں سانس لینے سے زندگی کو خطرہ ہو سکتا ہے لہذا وہ محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہو جائیں۔