ڈھاکہ: (روزنامہ دنیا) بنگلہ دیشی اپوزیشن رہنما خالدہ ضیا کی کرپشن کیس میں ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کر دئیے گئے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 72 سالہ بنگلہ دیشی اپوزیشن رہنما خالدہ ضیا کے خلاف جاری کرپشن کیس میں ان کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ ان کے وکلا نے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کی صحت کو خطرہ لاحق ہے جس کی بنیاد پر ڈھاکہ کی عدالت نے یہ فیصلہ سنایا۔ سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا اپنے خلاف الزامات اور مقدمے کو سیاسی قرار دیتی ہیں۔ فی الحال یہ واضح نہیں کہ انہیں جیل سے کب رہا کیا جائے گا۔