سری نگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ کپواڑہ میں سرچ آپریشن کے نام پر 5 کشمیریوں کو اندھا دھند فائرنگ کر کے شہید، متعدد کو پیلٹ گنز سے زخمی کر دیا۔
کپواڑہ کے علاقے ٹنگڈار میں بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کے دوران درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کا آپریشن تاحال جاری ہے۔ گزشتہ روز بھی سری نگر میں بھارتی فوج نے نماز جمعہ کے بعد نکلنے والی ریلی پر طاقت کا استعمال کیا اور پیلٹ گنز اور آنسو گیس سے درجنوں کشمیریوں کو زخمی کردیا۔