نئی دہلی: انتہا پسندوں نے کشمیری خواتین پر لاٹھیاں اور ڈنڈے برسا دیئے

Last Updated On 11 May,2018 08:51 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) کشمیریوں پر بھارت کی زمین تنگ، دارالحکومت نئی دہلی میں انتہا پسندوں نے کشمیری خواتین پر لاٹھیاں اور ڈنڈے برسا دیئے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرنے والے بھارتی صحافی کے مطابق خواتین کو کشمیری ہونے کی بنا پر نشانہ بنایا گیا۔

 

کشمیری نہ مقبوضہ وادی میں محفوظ ہیں نہ بھارت کے دیگر شہروں میں، دارالحکومت دہلی میں ایک کشمیری خاندان کو انتہاء پسند ہندوؤں نے شدید
تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

متاثرہ خاندان کی ایک رکن نے پولیس کو بتایا کہ تیس سے چالیس لوگ جو ہاکی سٹک اور ڈنڈے اٹھائے ہوئے تھے، ان کو گھیر کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ خواتین مدد کے لیے پکارتی رہیں لیکن موقع پر موجود لوگ تماشہ دیکھتے رہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کرنے والے بھارتی صحافی کے مطابق متاثرہ خاندان کو صرف کشمیری ہونے کی بنا پر نشانہ بنایا گیا اور حملہ آور
کشمیری دہشت گرد واپس جاؤ کے نعرے بھی بلند کرتے رہے۔ انسانیت سوز واقعے کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔