کتنے بھی کشمیری مر جائیں، پرواہ نہیں، بھارتی آرمی چیف

Last Updated On 10 May,2018 06:16 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) انڈین آرمی چیف کی کشمیریوں کیخلاف نفرت کھل کر سامنے آ گئی، کشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ قرار دینے کا جھوٹا نعرہ بلند کرنے والے بھارت کے آرمی چیف کا کہنا ہے کہ فوج کی فائرنگ سے کتنے ہی کشمیری مر جائیں انہیں کوئی پرواہ نہیں ہے۔

طاقت کے زور پر کشمیریوں کی آواز دبانے والے بھارت کے آرمی چیف نے نئی ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری نوجوان بھارتی فوج سے نہیں لڑ سکتے اور نہ ہی کبھی بھی کشمیر کی آزادی ممکن ہے۔ بھارتی آرمی چیف نے مزید کہا کہ کتنے بھی کشمیری مر جائیں، پرواہ نہیں ہے۔
نہتے کشمیریوں پر گولیوں کی برسات کرنے والے بھارتی آرمی چیف کی بڑھک، بھارتی اخبار کو انٹرویو میں زہر اگلتے ہوئے جنرل بپن روات نے کہا کہ کشمیری نوجوان بھارتی فوج سے نہیں لڑ سکتے اور نہ ہی آزادی حاصل کر سکتے ہیں۔

سرچ آپریشن کے نام پر کشمیریوں کے گھر میں جا کر فائرنگ کرنے والی قابض فوج کے آرمی چیف روات نے زہر افشانی کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان سے لڑتے ہیں جو آزادی حاصل کرنا چاہتے ہیں، جو الگ ہونا چاہتے ہیں، ایسا کبھی نہیں ہو گا۔

معصوم کشمیریوں کو دہشت گرد قرار دے کر قتل کرنے پر بپن راوت کا کہنا تھا کہ فوج کی فائرنگ سے کتنے ہی کشمیری مر جائیں انہیں کوئی پرواہ نہیں ہے۔