وادی: (دنیا نیوز) بھارتی فوج کی مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشت گردی جاری ہے، سری نگر میں مظاہرے کے دوران فوجی گاڑی نے نوجوان کو کچل دیا، مظاہرین پر فائرنگ بھی کی گئی۔
مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کا ظلم و ستم جاری ہے۔ سری نگر میں مظاہرے کے دوران فوجی گاڑی نے نوجوان کو کچل کر شہید کر دیا۔ شہر کے چھتہ بل علاقے میں بھارتی فوج نے مظاہرین پرفائرنگ کی، جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
کٹھ پتلی انتظامیہ نے سری نگر میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی جبکہ حریت قیادت کو ایک بار پھر گھروں اور جیلوں میں بند کر دیا گیا ہے۔