لاہور: (دنیا نیوز) قطر کو روسی میزائیل خریدنے سے روکیں، ریاض نے فرانسیسی صدر کو خط لکھ دیا، فرانسیسی میڈیا کے مطابق خط میں سعودی شاہ نے قطر کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔
روس سے میزائیل خریدنے سے روکنے کے لیے سعودی شاہ نے فرانسیسی صدر کو خط لکھ دیا، فرانسیسی میڈیا کے مطابق خط میں صدر میکرون سے کہا گیا ہے کہ وہ قطر کو روس سے میزائیل سسٹم کی خریداری کا معاہدہ کرنے سے روکے ورنہ قطر کے خلاف فوجی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ گزشتہ سال سعودی عرب متحد عرب امارات، مصر اور بحرین نے قطر کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سے قطر ترکی اور ایران سے اشیاء خورد نوش درآ٘مد کرنے پر مجبور ہے۔