لاہور: (لاس اینجلس) امریکی شہر لاس اینجلس میں زیر تربیت پائلٹ نےانجن میں خرابی کے باعث چھوٹا طیارہ مصروف سڑک پر اتار دیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق دوران پرواز طیارے کے انجن میں خرابی پیدا ہوئی، قریب ترین ائیر پورٹ پانچ میل دور تھا اس لیے پائلٹ نے طیارہ سڑک میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا۔ سی سی ٹی وی کیمروں میں محفوظ ہونے والی فوٹیج میں طیارے کو گاڑیوں کے درمیان لینڈنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ واقعے میں طیارے کی پائلٹ محفوظ رہی۔