سنگاپور سمٹ کا سب سے زیادہ فائدہ کس کو ہوگا؟

Last Updated On 12 June,2018 06:45 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ٹرمپ کہتے ہیں ملاقات کا سب سے زیادہ فائدہ جاسوسی کے الزام میں شمالی کوریا کی جیلوں میں پڑے قیدیوں کو ہو گا۔ دوسری جانب ایران کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا کوئی بھروسہ نہیں، وہ یہ معاہدہ کسی بھی وقت منسوخ کر سکتے ہیں۔

ٹرمپ اور کم چہرے پر مسکراہٹ سجائے، معاہدوں پر دستخط تو کر دیے لیکن سوال یہ ہے کہ ان معاہدوں کا فائدہ کس کو ہوگا؟ خود صدر ٹرمپ کے بقول سنگاپور سمٹ کا سب سے بڑا فائدہ ان قیدیوں کو ہو گا جو جاسوسی کے الزام میں شمالی کوریا میں پابند سلاسل ہیں۔ امریکی صدر نے جنوبی کوریا کے ساتھ جاری جنگی مشقوں کو بھی منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے جسے خطے میں قیام امن کی جانب اہم قدم کہا جا سکتا ہے لیکن ٹرمپ کے ذہن میں ایک خدشہ بدستور موجود ہے کہ کہیں وہ غلطی تو نہیں کر رہے، پوری دنیا ٹرمپ اور کِم کی ملاقات کو سراہا رہی ہے لیکن ایران ٹرمپ پر بھروسہ کرنے کے لیے تیار نہیں۔

ایرانی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہےکہ ٹرمپ کا کوئی بھروسہ نہیں وہ کسی بھی وقت یہ معاہدہ منسوخ کر سکتے ہیں۔