اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیراعظم اور چیف الیکشن کمشنر نے عام انتخابات شیڈول کے مطابق کرانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں نگران وزیراعظم ناصرالملک سے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا نے ملاقات کی جس میں عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔
چیف الیکشن کمشنر نے نگران وزیراعظم کو الیکشن کی تیاریوں پر بریف کیا اور بتایا کہ شیڈول کے مطابق انتخابات کرانے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لیں گے۔ نگران وزیراعظم ناصر الملک نے کہا کہ عام انتخابات آزادانہ، غیر جانبدارانہ اور منصفانہ ہوں گے۔ حکومت انتخابات کے بروقت انعقاد کے لئے الیکشن کمیشن کو تمام وسائل فراہم کرے گی۔