واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جزیرہ نما کوریا میں فوجی مشقیں منسوخ کرنے کے بعد امریکی محکمہِ دفاع پینٹاگون نے اتحادی ممالک کو یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ اپنی سکیورٹی ذمہ داریوں پر مضبوطی کے ساتھ قائم ہیں۔
شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن سے تاریخی ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ نے جنوبی کوریا کے ساتھ امریکی فوجی مشقیں منسوخ کردیں، اس اقدام کو شمالی کوریا کی کامیابی تصور کیا جا رہا ہے۔
فوجی مشقیں منسوخ کرنے کے بعد امریکی محکمہِ دفاع پینٹاگون نے اتحادی ممالک کو یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ اپنی سکیورٹی ذمہ داریوں پر مضبوطی کے ساتھ قائم ہیں۔ سنگاپور میں شمالی کوریا کے رہنما کے ساتھ تاریخی ملاقات کے بعد امریکی صدر نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ امریکا جنوبی کوریا کے ساتھ اپنی وار گیمز روک دے گا جبکہ کم جونگ اُن نے ایک میزائل تجربے کی سائٹ تباہ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔