نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت کی ریاست اتر پردیش میں مسافر بس الٹنے سے 17 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
حادثہ ضلع مین پوری میں پیش آیا جب تیزرفتار بس سڑک کے درمیان بنے ڈوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی، ایک عینی شاہد کا کہنا ہے ڈرائیور غیر ذمہ داری سے بس چلا رہا تھا اور تیزرفتاری کے باعث قابو نہ رکھ سکا۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال داخل کروا دیا گیا ہے، حکام کا کہنا ہے حادثے کی وجہ جاننے کے لئے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔