سیول (دنیا نیوز ) امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو جنوبی کوریا پہنچ گئے، صدر مون جے اِن سے ملاقات میں شمالی کوریا کے مسئلے پر پیش رفت پر بات چیت کی۔
پومپیو دو روزہ دورے پر آج صبح سیول پہنچے اور صدر مون سے ملاقات کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگلے ڈھائی برس میں شمالی کوریا کے ایٹمی ہتھیاروں کا مسئلہ مکمل طور پر حل ہو جائے گا۔
کوریا کے صدر مون نے کہا کہ ایٹمی جنگ کا خطرہ ٹل گیا، امریکی وزیر خارجہ خطے کی صورتحال پر جاپان اور کوریا کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔