لاہور: (دنیا نیوز) انڈونیشیا میڈیا کے مطابق جزیرے سلاویسی میں تینتالیس مسافروں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی، حکام کے مطابق تیرہ لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
دوسرای جانب سماٹرا میں اسپیڈ بوٹ ڈوبنے سے دو افراد ہلاک جبکہ اٹھائیس لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے امدادی اداروں، پولیس اور فوج کے اہلکار آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔