ممبئی (دنیا نیوز )بھارتی آرمی چیف نے کشمیر میں اپنی شکست تسلیم کرلی۔۔جنرل بپن راوت کا کہنا ہے ہم کتنے بھی کشمیری مار لیں، تحریک آزادی میں نوجوانوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، امن کےلیے کشمیریوں کو مذاکرات کا چانس ملنا چاہیے۔
مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی طاقت کے استعمال سے تحریک آزادی روکنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل نے اپنی شکست تسلیم کرلی۔ بھارتی اخبار کو انٹرویو میں آرمی چیف کا کہنا ہے کہ بات چیت ضرور ہونی چاہیے، ہم جتنے لوگوں کو مارتے ہیں ان سے زیادہ تحریک آزادی میں شامل ہو رہےہیں۔
آرمی چیف نے کہا بیرونی مداخلت پر تو قابو پا سکتے ہیں لیکن مقامی افراد کے جذبے کو کم نہیں کیا جاسکتا ہے۔ امن کے لیے کشمیر میں مذاکرات بہت ضروری ہیں، کوشش کرکے دیکھا جائے۔ کشمیری نوجوانوں کے جذبے نے بھارتی آرمی چیف کو رائے تبدیل کرنے پر مجبور کیا۔ اس سے پہلے اپریل میں جنرل راوت نے بیان دیا تھا کہ کشمیری نوجوان بندوق سے نہیں جیت سکتے۔