سری نگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے نہتے کشمیریوں پر مظالم جاری ہیں، فوج نے مظاہرین کو گاڑی تلے کچل دیا، ایک کشمیری شہید جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔
بھارتی فوج کا کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز احتجاج کرتے شہریوں پر بھارتی فوج نے گاڑی چڑھا دی۔ تازہ واقعے کی تصاویر میں فوج کی ایک بکتر بند گاڑی کو نہتے مظاہرین پر چڑھائی کرتے اور انہیں روندے دکھایا گیا ہے۔
کشمیری میڈیا کے مطابق گاڑی تلے آنے والا ایک شہری شہید ہو گیا۔ واقعہ مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں نماز جمعہ کے بعد پیش آیا، جب شہریوں کی بڑی تعداد بھارتی قبضے کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئی تھی۔
ادھر کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے مئی کے مہینے میں 31 کشمیریوں کو شہید جبکہ 3 سے زائد کو گرفتار کر لیا۔