سری نگر (دنیا نیوز ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دہشت گردی کے تازہ واقعے میں بھارتی فورسز نے دو کشمیریوں کو شہید کردیا۔
ضلع کپواڑہ کے علاقوں قاضی آباد اور ہندوارا میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کیا اور علاقوں کا مکمل محاصرہ کرلیا، اس دوران فوج نے فائرنگ کرکے دو نوجوانوں کو شہید کر دیا۔