کپواڑہ: (دنیا نیوز) بھارتی قابض فوج کی دہشتگردی جاری، مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں 6 نوجوان شہید کر دیے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی قابض فوج نے ضلع کپواڑہ میں گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کیا، اس دوران کیرن کے علاقے میں فوج نے 6 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ نوجوانوں کی شہادت سے علاقے میں سخت کشیدگی ہے۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب بھارتی حکومت نے وادی میں سیزفائر کا اعلان کیا ہے۔
مقبوضہ وادی کے علاقے پلواما میں بھی قابض فوج اور پولیس نے مختلف جگہوں پر ناکے لگا کر لوگوں کی جسمانی تلاشی شروع کر دی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے پولیس اہلکار ان کی شناختی دستاویزات چیک کرتے ہیں۔