عمان: (دنیا نیوز) برطانوی شہزادہ ولیم مشرق وسطیٰ کے پانچ روزہ دورے کے دوران اردن کے بعد اسرائیل پہنچ گئے جہاں انھوںنے اعلی اسرائیلی حکام سے ملاقاتیں کیں، برطانوی شہزادے اسرائیلی وزیراعظم اور فلسطینی رہنماؤں سے بھی ملیں گے۔
برطانوی ولی عہد شہزادہ ولیم مشرق وسطیٰ کے پانچ روزہ دورے کے دوران اردن کے بعد اسرائیل پہنچ گئے جہاں انہوں نے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔ اسرائیل اڑان بھرنے سے پہلے شہزادہ ولیم نے عمان کے ائیرپورٹ پر ائیر ایمبولنس کا جائزہ لیا، شہزادہ ولیم کی اسرائیلی وزیراعظم اور فلسطینی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی طے ہیں۔