ملکہ برطانیہ کی 92 ویں سرکاری سالگرہ

Last Updated On 09 June,2018 08:41 pm

لندن: (دنیا نیوز) بکنگھم پیلس میں ملکہ الزبتھ کی 92ویں سرکاری سالگرہ منائی گئی، ملکہ کو رائل ائیرفورس کے طیاروں اور توپوں کی سلامی دی گئی۔

ملکہ برطانیہ الزبتھ کی تاریخ پیدائش ویسے تو 21 اپریل ہے لیکن شاہی روایات کے مطابق ان کی سالگرہ جون کے دوسرے ہفتے کو منائی جاتی ہے۔ بکنگھم پیلس کے اوپر رائل ائیر فورس کے طیاروں نے فلائی پاس کیا، اس موقع پر ملکہ کو توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔ شاہی تقریب میں شہزادہ چارلس اور خاندان کے دیگر افراد شامل تھے۔ بکنگھم پیلس کی جانب سے تاریخ میں پہلی بار شاہی گارڈ میں شامل سکھ اہلکار کو پگڑی پہننے کی اجازت بھی مل گئی۔