لاہور: (دنیا نیوز) عدالت نے فیصلہ میں کہا ہے کہ سابق کاتلان رہنما کارلس پوج ڈیمونٹ کو کرپشن کے الزامات پر اسپین واپس بھیجا جاسکتا ہے.
پوج ڈیمونٹ کو جرمنی میں داخل ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا، یاد رہے کہ اسپین کی کورٹ سے پوج ڈیمونٹ کے خلاف کرپشن پروارنٹ جاری ہونے کے بعد وہ برسلز اور پھر جرمنی روانہ ہو گئے تھے،جس پر اسپین کی حکومت کا کہنا تھا کہ ایسا کرنا اسپین کے آئین کی خلاف ورزی ہے.