صدر منتخب ہونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا پہلا دورہ برطانیہ

Last Updated On 12 July,2018 09:14 pm

لندن: (دنیا نیوز) ٹرمپ کیلئے ونسٹن چرچل کے آبائی گھر میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا ، جمعہ کو ملکہ الزبتھ اور وزیر اعظم تھریسامے سے ملاقات کریں گے، لندن میں احتجاج کی تیاریاں عروج پر ہیں، ڈمی غبارہ فضا میں چھوڑا جائے گا۔

امریکی صدرٹرمپ خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے ہمراہ چار روزہ دورے پر برطانیہ پہنچ گئے،اس دوران صدر ٹرمپ جمعے کو وزیر اعظم تھریسا مے اور ملکہ الزبتھ سے ملاقات کریں گے، امریکی صدر کی برطانیہ آمد پر مظاہرین نے بڑے پیمانے پر احتجاج کی تیاریاں شروع کر دیں ہیں۔ ٹرمپ کے مجسمے، پوسٹرز اور بینرز تیاری کے آخری مراحل میں داخل ہیں جبکہ امریکی صدر کی شکل کا غبارہ بھی جلد ہی برطانیہ کی فضاوں میں چھوڑا جائے گا۔