نیویارک: (دنیا نیوز) امریکا کی ایک عدالت نے غیرقانونی تارکین وطن کے بچوں کو فوری طور پر والدین کے سپرد کرنے کا حکم دے دیا۔
ہونڈوراس سے غیرقانونی طور پر امریکا پہنچنے والی خاتون یولنی پڈیلا کو ریاست سیاٹل میں امیگریشن حکام نے گزشتہ ہفتے رہا کیا۔ انہوں نے 2 ماہ پہلے تحویل میں لیے گئے اپنے 6 سالہ بیٹے کی واپسی کے لیے ایک عدالت میں درخواست دی تو اسے بتایا گیا کہ ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے میں 2 ماہ سے زیادہ وقت لگے گا، جس پر ایک فیڈرل جج نے متعلقہ اداروں کو حکم دیا کہ کارروائی کو بہتر بنائیں اور اس کا بیٹا ایک ہفتے میں ہی نیویارک سے سیاٹل اس کے پاس پہنچا دیا گیا۔
واضح رہے کہ اس عدالتی حکم کے بعد ڈھائی ہزار بچے جلد اپنے والدین کے حوالے کر دیے جائیں گے۔