لاہور: (دنیا نیوز) سنگاپور کی تاریخ میں سب سے بڑا سائبر حملہ،،ہیکرز نے وزیراعظم سمیت ڈیڑھ کروڑ افراد کی صحت سے متعلق ذاتی معلومات چوری کرلیں۔۔
سنگاپور میں ہیکرز نے سرکاری شعبہ برائے صحت پر حملہ کر کے وزیراعظم سمیت ڈیڑھ کروڑ مریضوں کی ذاتی معلومات پر مبنی ڈیٹا چرا لیا۔ حکام کے مطابق یہ ملکی تاریخ میں اب تک کا سب سے سنگین سائبر حملہ ہے۔
وزیراعظم لی کا کہنا ہے کہ انہیں نہیں معلوم صحت سے متعلق ڈیٹا میں ہیکرز کیا جاننا چاہتے ہیں جبکہ سائبر سیکیورٹی ایجنسی سنگاپور نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسی ایک ہیکر یا مجرمانہ گروہ کا کام نہیں ہے ۔