فلوریڈا: ساحلی پٹی پر زہریلی کائی سے بھری لہریں ٹکرانے سے ہزاروں مچھلیاں ہلاک

Last Updated On 04 August,2018 10:48 am

نیویارک: (دنیا نیوز) امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحل پر زہریلی کائی سے بھری لہریں ٹکرانے سے ہزاروں مچھلیاں ہلاک ہو گئیں۔

فلوریڈا کی ساحلی پٹی پر کائی سے بھری لہریں ٹکرا گئیں، خطرناک کائی کی وجہ سے سمندری حیات کو نقصان پہنچا ہے اورہزاروں مچھلیاں ہلاک ہو گئیں ہیں۔ لوگ ساحل پر پہنچنے والی ویلز کو بھی واپس سمندر میں پہنچا رہے ہیں۔ فلوریڈا کے گورنر کےمطابق لہروں کےسبب ساحل پر بسنے والے لوگوں کو سانس کے مسائل کا بھی سامنا ہے۔