لندن (دنیا نیوز ) ہیٹ ویو نے شمالی یورپ اور بلیک سی کو لپیٹ میں لے لیا، برطانیہ، اٹلی اور سپین کے شہر گرمی سے بے حال ہوگئے، اٹلی میں ریڈ الارم جاری کر دیا گیا۔
اٹلی ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، حکام نے روم، وینس، ویرونا سمیت مختلف شہروں میں شدید گرمی کی وجہ سے ریڈ الارم جاری کر دیا، روم میں سیاحوں کو بھی شدید گرمی کا سامنا ہے جو فواروں کے پاس زیادہ وقت گزار رہے ہیں۔
برطانیہ میں شدید گرمی کی وجہ سے سن گلاسز اور الیکٹرک فین کی مانگ میں اضافہ ہوگیا۔ لوگوں کی بڑی تعداد گرمی سے بچنے کے لیے ہلکے پھلکے ملبوسات خریدنے میں مصروف ہے۔ فرانس بھی ہیٹ ویو کے راستے میں ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دو تہائی فرانسیسی ہیٹ ویو سے متاثر ہونگے۔
فرانس میں جولائی کے مہینے میں بھی سن انیس سو کے بعد شدید گرمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
شمالی یورپ میں گرمی اور بلیک سی میں شدید بارشوں اور خشک سالی کے ملاپ نے فصلوں کو تباہ کر دیا ہے۔