امدادی سامان غزہ لیجانے والے بحری جہاز پر اسرائیلی نیوی کا دھاوا

Last Updated On 04 August,2018 06:45 pm

غزہ : (دنیا نیوز) خبر ایجنسی کے مطابق جہاز میں سویڈن سمیت مختلف یورپی ممالک کے 12شہری بھی سوار تھے۔

غزہ کی پٹی کے لیے امدادی اشیاء لے جانے والے جہاز کو اسرائیلی نیوی نے روک لیا۔ جہاز میں سویڈن سمیت مختلف یورپی ممالک کے 12شہری بھی سوار تھے جنہیں اسرائیلی فورسز نے گرفتار کر لیا جبکہ جہاز بھی تحویل میں لے لیا۔

جہاز میں برطانیہ، اسپین، جرمنی، فرانس اور کینیڈا کے شہری سوار ہیں، اسرائیلی حکام نے جہاز پر غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کا الزام لگا دیا ہے۔