کولمبیا (دنیا نیوز ) کولمبیا نے فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر باضابطہ تسلیم کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کے بعدفلسطین کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد 138ہو گئی۔
کولمبین وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر جوان مینوئل سانتوس نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا۔ بگوٹا میں فلسطینی مشن کےمطابق کولمبیا ہمیں خود مختار اور آزاد ریاست کے طور پر ماننے کو تیار ہے۔
سفارتی مشن کے مطابق فلسطینی کولمبیا کو اپنے بھائیوں جیسا سمجھتے ہیں اور کولمبیا کے نئے صدر اور سبکدوش صدر دونوں ہی فلسطین کو تسلیم کرنے کے لئے تیار ہیں۔
کولمبیا کی جانب سے فیصلے کے بعد فلسطین کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد 138ہو جائے گی۔