ریاض (نیٹ نیوز ) سعودی عرب کی فوج کے فضائی دفاعی نظام نے جمعرات کے روز یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے مملکت کے شہر نجران پر داغا گیا بیلسٹک میزائل یمنی اراضی کے اندر ہی مار گرایا۔ واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
اس سے قبل یمن میں آئینی حکومت کی سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا تھا کہ یمن کے صوبے صعدہ میں کی جانے والی عکسری کارروائی اُن عناصر کو نشانہ بنانے کے لیے کی گئی جنہوں نے بدھ کے روز جازان پر ایک بیلسٹک میزائل حملہ کیا تھا۔
سعودی فضائی دفاعی نظام نے بدھ کے روز جازان پر داغا جانے والا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا تھا۔ میزائل کے ٹکڑے لگنے سے دو سعودی شہری زخمی ہوئے۔ اس سے قبل پیر کی شب حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے جنوب میں نجران پر ایک اور بیلسٹک میزائل حملے کی کوشش بھی ناکام بنا دی گئی تھی۔