نوجوت سنگھ سدھو کی پاکستان آمد، بھارتی میڈیا آپے سے باہر

Last Updated On 19 August,2018 07:10 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) نوجوت سنگھ سدھو کی وزیراعظم کی تقریب حلف برداری سے واپسی کے بعد بھارتی میڈیا نے آسمان سر پر اٹھا لیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سدھو کانگریس کے لیڈر ہیں، پنجاب سرکار کے وزیر اور ٹی وی شو کے ہوسٹ بھی ہیں۔ گواسکر اور عامر نے پاکستان سے خراب تعلقات کے باعث وہاں جانے کا ارادہ ترک کردیا لیکن سدھو پاکستان گئے اور طوفان کھڑا کردیا۔ وہ وہاں پاکستان کے آرمی چیف سے ملے اور آزاد کشمیر کے صدر کے ساتھ بھی بیٹھے جس پر تشویش پائی جاتی ہے۔