غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیلی حکومت نے صیہونی فوجی کو تھپڑ مارنے کے جرم میں 8 ماہ جیل کاٹنے والی فلسطینی لڑکی احد تمیمی کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کر دی۔
احد تمیمی کے والد کے مطابق انہیں انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے یورپی ممالک میں ملاقات کی دعوت دی گئی تھی تاہم حکام نے انہیں ملک سے باہر جانے کی اجازت نہ دی۔ احد کے والد کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سفر پر پابندی لگا کر انہیں اور ان کے خاندان کو ہراساں کیا جا رہا ہے جس پر وہ سفر کیلئے دوبارہ درخواست جمع کروائیں گے۔