پیرس: (دنیا نیوز) پیرس میں ایرانی حکومت مخالف گروپ کے اجتماع میں بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کا الزام لگاتے ہوئے فرانس نے ایرانی سفارتکار سمیت دو افراد کے اثاثے منجمد کر دیے۔
فرانسیسی حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ30جون کو پیرس میں ایران مخالف اجتماع کے اندر بم دھماکوں کی سازش کی گئی ، جس میں ہزاروں ایرانی اور چند امریکی شہری بھی موجود تھے۔ فرانسیسی حکام نے سازش کے الزام میں ایرانی سفارتکار سمیت چھ افراد کو گرفتار کیا تھا، پابندیوں کی زد میں آنے والوں میں ایرانی سفارتکار اسد اللہ اسدی بھی شامل ہیں۔