پیرس : (روزنامہ دنیا) امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ ان کے نزدیک امریکا کے چین کے ساتھ تعلقات میں بگاڑ نہیں آ رہا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میٹس نے اپنے ہمراہ پیرس جانے والے صحافیوں کو بتایا کہ امریکا کو صرف اتنا سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اس کمیونسٹ ریاست کے ساتھ اپنے تعلق کو کس طرح چلانا ہے ۔اس سے قبل امریکی وزارت دفاع کے ذمّے داران نے بتایا تھا کہ میٹس نے بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے سبب اپنا چین کا مقررہ دورہ منسوخ کر دیا ہے ۔امریکا اور چین کے درمیان تعلقات میں بگاڑ محصولات کے حوالے سے اختلافات کی وجہ سے ہے۔