بیت المقدس: (دنیا نیوز) اسرائیلی فورسز کا فلسطینی شہریوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ فلسطینی نوجوانوں کے بحری مارچ کے دوران صیہونی فورسز نے فائرنگ کر دی جس سے نوے نوجوان زخمی ہو گئے۔
بحری مارچ کے دوران صیہونی فورسز نے دھاوا۔ بول کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے 90 نوجوان زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی فورسز نے آنسو گیس بھی پھینکی۔ ادھر رملہ میں فلسطینی طلباء کے احتجاج پر بھی اسرائیلی فورسز نے آنسو گیس پھینکی جس سے دو طلباء زخمی ہو گئے۔