لاہور: (دنیا نیوز) عراقی صدر فواد معصوم کے عہدے کی معیاد مکمل ہو گئی جس کے بعد نئے منتخب ہونے والے صدربرہام صالح نے عہدہ سنبھال لیا۔
بغداد کے گرین زون میں واقع صدارتی محل میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر عراقی صدربرہام صالح کو فوجی دستوں نے سلامی دی اور گارڈ آف آنر پیش کیا۔ برہام صالح اس سے قبل پلاننگ کے وزیر رہ چکے ہیں۔ انہیں منگل کے روز پارلیمنٹ کی جانب سے منتخب کیا گیا تھا۔