نیروبی: (دنیا نیوز) ٹرمپ سے ناراض میلانیا کینیا جا پہنچیں جہاں انہوں نے وائلڈ لائف پارک میں ہاتھیوں کے ساتھ وقت گزارا۔ بے بی ہاتھیوں کے ساتھ اٹھکیلیاں کرتی بہت خوش نظر آئیں۔
امریکی صدر ٹرمپ کی اہلیہ ان کے بغیر ہی افریقہ کے دورے پر ہیں جہاں وہ کینیا کا وائلڈ لائف پارک دیکھنے گئیں۔ پارک میں امریکی خاتون اول نے ہرنوں اور شیروں میں خصوصی دلچسپی لی اور ہاتھیوں کو اپنے ہاتھوں سے خوراک بھی دی وہ ان چھوٹے چھوٹے ہاتھیوں کے ساتھ بڑی خوش نظر آئیں۔
میلانیا نے سفاری کے دوران معدومی کے خطرے سے دوچار گینڈے سمیت دیگر جانوروں کا بھی معائنہ کیا اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔