چین امریکی صدر ٹرمپ کی حکومت گرانے کی سازش کر رہا ہے، مائیک پنس

Last Updated On 04 October,2018 10:55 pm

لاہور: (دنیا نیوز) امریکہ کے نائب صدر مائیک پنس نے چین پر الزام لگایا ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کی حکومت گرانے کی سازش کر رہا ہے، انہوں نے تجارت اور دفاعی معاملات میں چینی جارحیت کو امریکی مڈ ٹرم انتخابات میں مداخلت قرار دے دیا۔

عالمی سیاست میں چین کی پیش قدمی سے امریکا بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا۔ نائب صدر مائیک پنس کہتے ہیں چین صدر ٹرمپ کا تختہ الٹنا چاہتا ہے۔ ہیڈسن انسٹی ٹیوٹ میں اسکالرز سے خطاب کرتے ہوئے مائیک پنس کا کہنا تھا کہ تجارت اور دفاعی معاملات میں چینی جارحیت امریکی مڈ ٹرم انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔

یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی وزیر داخلہ مائیک پومپیو چین کا دورہ کرنے والے ہیں، جہاں شمالی کوریا سے متعلق اہم پیشرفت متوقع ہے۔