پھولوں کا رس پینے والے ہمنگ برڈ کی نئی قسم دریافت

Last Updated On 04 October,2018 09:28 pm

ایکواڈور: (ویب ڈیسک) پرندوں کے ماہرین نے ہمنگ برڈ کی ایک اور قسم دریافت کر لی، سبز اور نیلے رنگ کا یہ خوبصورت پرندہ ہر روز اپنے وزن سے دوگنا رس پی جاتا ہے۔

پرندوں کے ایک تحقیقی جرنل اورنیتھولوجیکل ایڈوانسس میں شائع ہونے والی معلومات کے مطابق ایک سال قبل ماہرین کی ٹیم نے دوربین کی مدد سے ہمنگ برڈ کی نئی قسم دریافت کی تھی۔ اوریئٹروکائلس سیانولیمس نامی یہ پرندہ گیارہ سینٹی میٹر لمبا ہے جس کی گہری نیلی چونچ ہے، اس کا سینہ سفید ہے اور بدن پر نیلا اور ہرا رنگ نمایاں ہے۔ یہ پرندہ سرد اور انتہائی بلند علاقوں میں رہتا ہے اور اس کا قدرتی مسکن کان کنی کی وجہ سے تیزی سے تباہ ہورہا ہے۔

ایکواڈور ہمنگ برڈ کا گھر ہے اور یہاں اس کی 123 کے قریب اقسام پائی جاتی ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ایسے صرف 300 پرندے موجود ہیں۔