قاہرہ (نیٹ نیوز ) مصری وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ جزیرہ نما سیناء کے شمال میں العریش کے مقام پر فائرنگ کے تبادلے میں 15 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
مصری فوج کے ایک سیکورٹی ذریعے نے بتایا کہ سیکورٹی اداروں کو اطلاع ملی تھی کہ العریش میں دہشتگردوں کا ایک گروپ دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ یہ منصوبہ بندی جنگ اکتوبر کی سالگرہ پر کی جا رہی ہے۔
فوج نے فوری کارروائی کرکے دہشت گردوں کو پکڑنے کی کوشش کی مگر انہوں نے فورسز پر فائرنگ کردی جس کے جواب میں فوج نے بھی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں15 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔
دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔