سوڈان: رن وے پر 2 فوجی طیاروں کی آپس میں ٹکر

Last Updated On 03 October,2018 11:14 pm

سوڈان: (ویب‌ ڈیسک) خرطوم ہوائی اڈے پر دو فوجی طیاروں کے آپس میں ٹکرانے کی وجہ سے فلائٹ آپریشن بند کر دیا گیا۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کے رن وے پر 2 فوجی طیاروں کے آپس میں ٹکرانے کے بعد فلائٹ آپریشن بند کردیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ رن وے پر اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ہوائی اڈے پر معمول کی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے کام جاری ہے۔