پابندیوں کو شکست دیکر امریکا کو ہرانا ہو گا، ایرانی سپریم لیڈر

Last Updated On 04 October,2018 06:22 pm

تہران: (دنیا نیوز) ایک تقریب سے خطاب میں سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام امریکی پابندیوں سے پیدا ہونے والے معاشی مسائل کی وجہ سے مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔

آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ان پابندیوں کوشکست دے کر امریکا کو ہرانا ہو گا۔ دوسری جانب امریکی سفیررابرٹ وڈ نے عالمی ادارہ انصاف کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایران پر مزید سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ گزشتہ روز ایران کی اپیل پر عالمی ادارہ انصاف نے امریکا کو پابندیوں میں نرمی کرنے کا حکم دیا تھا۔