لاہور: (دنیا نیوز) امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان نے اردو کو میٹھی زبان قرار دے دیا۔ ہلینا وائٹ نے گانا اور فیض کی غزل بھی سنائی۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہلینا وائٹ اردو زبان کی بڑی مداح نکلیں۔ کہتی ہیں اردو میٹھی زبان ہے۔ پاکستانی اور بھارتی دوستوں سے یہ زبان سیکھی۔ ہیلینا وائٹ اردو شاعری میں فیض، گلزار اور غالب کو پڑھتی ہیں۔ انہوں نے فیض احمد فیض کی غزل بھی سنائی۔اردو زبان سے لگاؤ رکھنے والی ہیلینا وائٹ نے لتا منگیشکر کا گانا بھی گنگنایا۔
ہلینا وائیٹ کا کہنا تھا کہ پاکستانی لوگوں سے امریکیوں کے مضبوط تعلقات ہیں۔