یورپی یونین کا میانمر پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ

Last Updated On 05 October,2018 09:47 pm

لندن: (دنیا نیوز) عالمی برادری نے میانمر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر ایکشن لینا شروع کر دیا۔ آنگ سان سوچی سے کینیڈیا کی اعزازی شہریت چھننے کے بعد یورپی یونین نے بھی اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا، پابندیوں کا تعین کرنے کے لیے اعلیٰ سطحی وفد جلد میانمر کا دورہ کرے گا۔

روہنگیا مسلمانوں پر میانمر کے مظالم پر عالمی برادری بالآخر جاگ گئی، یورپی یونین نے میانمر پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

برسلز میں یورپی وزارت تجارت کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میانمر کے ساتھ ہتھیاروں کے علاوہ باقی ہر قسم کی تجارت پر پابندیاں عائد کی جائیں گے، پابندیوں کا تعین کرنے کے لیے یورپی یونین کا اعلیٰ سطحی وفد جلد میانمر کا دورہ کرے گا۔

اس سے پہلے کینیڈا نے میانمر کی اسٹیٹ کونسلر آنگ سان سوچی سے اعزازی شہریت واپس لی تھی جبکہ امن کا نوبل انعام جیتنے والی خاتون سے یہ اعزاز واپس لینے کے لیے نوبل پرائز کمیٹی پر بھی دباؤ ڈالا جا رہا تھا لیکن ایسا کوئی قانون نہ ہونے کے باعث یہ فیصلہ نہیں کیا جاسکا۔