دہلی: بھارت نے روس کیساتھ ایس 400 میزائل سسٹم کا معاہدہ کر لیا

Last Updated On 05 October,2018 07:06 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور روسی صدر پیوٹن نے ملاقات میں کل آٹھ معاہدوں پر دستخط کئے۔

بھارت روس اربوں ڈالر کے معاہدے، ایس400 میزائل سسٹم کا بڑا معاہدہ بھی طے پا گیا۔ ایس 400میزائل سسٹم چار سو کلومیٹر دور تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ دہلی کے حیدرآباد ہاؤس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی جس کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جس میں دونوں ممالک نے آٹھ معاہدوں پر دستخط کرنے کا فیصلہ کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان خلائی، تجارتی اور صنعتی معاہدے بھی ہوئے۔مودی اور پیوٹن کے درمیان رواں سال میں یہ تیسری ملاقات ہے۔