نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ کے تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ میانمار میں موجود روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی اب بھی جاری ہے، ہزاروں افراد بنگلہ دیش کی طرف ہجرت کر رہے ہیں۔
اقوام متحدہ کے میانمار کے فیکٹ فائنڈنگ مشن کے سربراہ مارزوکی دارسمان کا کہنا ہے کہ اب بھی ہزاروں روہنگیا افراد بنگلہ دیش کی طرف ہجرت کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال روہنگیا افراد کی قتل و غارت کے واقعے کے بعد باقی رہنے والے تقریباً چار لاکھ روہنگیا افراد کو اب بھی سنگین پابندیوں کا سامنا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی اب بھی جاری ہے۔