کابل: (دنیا نیوز) افغانستان کے صوبے میدان وردک میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق اور تینتیس زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق حملہ آور نے فوجی ورکشاپ کے قریب خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کی زد میں آکر سات افراد لقمہ اجل بن گئے۔ زخمی ہونے والے تینتیس افراد کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم ہلاکتوں میں مزید خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
خودکش حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی ہے۔